سو[1]
قسم کلام: اسم ظرف مکاں
معنی
١ - سمت، جانب، طرف، جہت۔ ہر سُو ہے اک ملال کی دنیا بسی ہوئی روئے خیال آہ کدھر ہو کدھر نہ ہو ( ١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ٥١ )
اشتقاق
فارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث